وزیراعظم میاں محمدنوازشریف 14 اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کریں گے

منگل 9 اگست 2016 16:47

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف 14 اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف 14 اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کریں گے،پی آئی اے کی پریمیئر سروس کیلئے سری لنکا سے لیز پر لیئے گئے ایئربس 330 طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔طیاروں پر پینٹ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے کی پریمیئرسروس کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد پی آئی اے پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئربس330طیارہ آپریٹ کیا جائیگا، ایئربس330طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے، طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔ طیارے میں مسافروں کیلئے جدید انٹرٹینمنٹ اور فوڈ کی نئی ورائٹی پیش کی جائے گی۔پی آئی اے نے پریمیئر سروس کیلئے اسٹاف کے نئے یونیفارم کی بھی متعارف کرادی ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائن سے چار طیارے ویٹ لیز پر لیے ہیں۔