پیپلز لیگ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت

منگل 9 اگست 2016 16:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے ایک وفد نے رواں کشمیر انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے عشمقام کے علاقے Saliaکا دورہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز لیگ کے رہنماء منظور غازی کی سربراہی میں وفد میں اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

بھارت گولیوں، پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور اس طرح کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا، جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمدوازہ نے ایک بیان میں گزشتہ 32 دنوں کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کشمیرمیں شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پرافسوس ظاہر کیا ۔ادھر جموں و کشمیر مسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے پلوامہ کے علاقے پنزگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اور حریت رہنماء جاوید احمدمیر نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :