شیخ عقیل الرحمن کی بلوچستان خود کش دھماکہ کی شدید مذمت ،واقعہ کو بزدلانہ فعل قرار دیدیا

شہداء اور زخمیوں کے ورثا سے اظہار ہمدردی

منگل 9 اگست 2016 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کوئٹہ میں خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کی اور اس واقعہ کو بزدلانہ فعل قرار دیدیا اور شہداء اور زخمیوں کے ورثا سے ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

خود کش دھماکہ حکومت اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے کہ وہ اس کو روک نہیں پائے جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی اور معصوم لوگ زخمی ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ ایسے واقعات کو روکنا حکومت اور ایجنسیوں کی مشترکہ زمہ داری ہوتی ہے ۔حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو ہائی پروفائل پر سیکورٹی حاصل ہے جس پر عوام کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن نہتے عوام کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے اور کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نہ صرف جبروتشدد کا سہارا لے رہا ہے بلکہ پاکستان میں بھی تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے۔ہمارے اداروں کو چاہیے کہ وہ دشمن کے ان حربوں کا بروقت اور موثر تو ڑکریں ۔”محض یہ کہہ دینا کہ را ء نے دھماکہ کروایا ہے “اس سے ذمہ داریاں پوری نہیں ہوتی ہیں۔را کی سازشوں کو وکنا اور اس کا بر وقت تدارک کرنا یہ بھی حکومت اور ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے جیسے پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر بیرون ملک وفود بھیجے تاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا جاسکے۔