یو م آزادی کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے ملتان گیریثرن میں مختلف تقریبات کا اہتمام

منگل 9 اگست 2016 17:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) یو م آزادی کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے ملتان گیریثرن میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملتا ن کور کے زیر اہتمام آل پاکستان آزادی اسکوائش چمپئن شپ ایم جی ایم اور ملتان گالف کورس کے اسکوائش کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔ پانچ روزہ چمپئن شپ کا فائنل ۱۳ اگست کو کھیلا جائیگا۔سکوائش چمپئن شپ کا افتتاح گیریثرن کمانڈر میجر جنرل محمد عارف نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکوئش کے خوبصورت کھیل کو بے حد سراہا۔