وزیراعلیٰ پنجاب کاسی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں پھول دیے
ہمیں یقین تھا کہ شہبازشریف ہماری عیادت کے لئے ضرورآئیں گے،ان جیسا رحم دل انسان نہیں دیکھا،زخمیوں کی گفتگو، شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات بھی کی،سانحہ کوئٹہ پراظہارافسوس کیا،سانحہ کوئٹہ کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی،قوم کے غیرمتزلزل عزم اوراتحاد کی قوت سے دہشتگردوں کو شکست فاش دینگے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 17:06
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج کوئٹہ گئے اورسی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے ساڑھے سات کروڑروپے(75ملین روپے) کا چیک دیااور ہر طرح کی مدداورعلاج معالجے کی پیشکش کی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گرد دھرتی کا ناسور ہیں اور ہم سب نے ملکر پاک دھرتی سے اس لعنت کو پاک کرنا ہے- میرا ایمان ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دنیا اور آخرت میں عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا-اس سانحہ میں جو چلے گئے ہیں انہیں واپس نہیں لایا جا سکتا لیکن پنجاب حکومت سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے - شہداء کے بچے اگر چاہیں تو انہیں پنجاب میں تعلیم اور ان کے دیگر اخراجات برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس ضمن میں اگر زخمیوں کو پنجاب منتقل کرنا ہو تو اس کے لئے بھی ہر ممکن مدد کریں گے - انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر پنجاب میں سوگ کا سما ں ہے اور کوئٹہ کا دکھ پورے پاکستان کا دکھ ہے - ایک بھی انسانی جان کا ضائع ہونا المیہ ہے - دہشت گردوں نے کئی قیمتی ہیرے ہم سے چھین لئے ہیں جن میں ہمارے نامور وکیل، صحافی ، ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکار شامل ہیں-وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد پر ان کے شکرگزار ہیں اوران کی یہاں آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.