بزدلانہ حملہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔آرمی چیف

دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دینگے،کورکمانڈرزصوبوں کو ہرممکن مدد فراہم کریں،ملک میں جاری کومبنگ آپریشن میں تیزی لائی جائے،دہشتگردوں کے سلیپر سیل کے مکمل خاتمے تک ٹارگٹ آپریشن جاری رکھے جائیں۔جنرل راحیل شریف کی کورکمانڈرز کانفرنس میں ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 17:21

بزدلانہ حملہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،جس میں تمام کورکمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے شرکت کی،کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی،جبکہ انسداددہشتگردی کے تناظر میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔کانفرنس میںآ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام کورکمانڈرز اور انٹیلیجنس اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشن میں تیزی لائی جائے۔جبکہ دہشتگردوں کے سلیپر سیل کے مکمل خاتمے تک ٹارگٹ آپریشن جاری رکھے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈرز صوبوں کو ہرممکن مدد فراہم کریں۔

جبکہ صوبوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے تربیت میں تعاون کیا جائے۔انہوں نے کورکمانڈرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ہسپتال میں عدلیہ پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔بزدلانہ حملہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔دہشتگردی کے خلاف حاصل ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تمام کورکمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ آپریشن تیز کرنے اور دہشتگردوں کے سلیپنگ سیلز ختم کرنے کیلئے ٹارگٹ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔