مالی سال 2015-16ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 4.23فیصد اضافہ کے ساتھ 753.223ملین ڈالررہی‘ ادارہ شماریات

منگل 9 اگست 2016 17:28

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) مالی سال 2015-16ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 4.23فیصد اضافہ کے ساتھ 753.223ملین ڈالررہی۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 753.223ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 722.622ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون 2016ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 65.974ملین ڈالر رہی جو جون 2015ء کے دوران 68.809ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران ٹیلی کام کے رقبہ کی مجموعی درآمدات 0.68فیصد کمی کے ساتھ 1.365ارب ڈالر رہی جو مالی سال 2014-15 ء کے دوران 1.377ارب ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :