وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزے کے اجرا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید پاک امریکہ تعلقات میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے، و یزوں کے اجرا میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے‘ چوہدری نثار

منگل 9 اگست 2016 17:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے، و یزوں کے اجرا میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ وہ منگل کوامریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کے حوالے سے امریکی اہلکاروں کے حالیہ بیانات پر گفتگو کی گئی جبکہ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزے کے اجرا کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے،ملاقات میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزے کے اجرا کا معاملہ بھی زیر غور آیا، چوہدری نثار نے ہدایت کی کہ و یزوں کے اجرا میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔