طائف: بیوی نے نوزائیدہ بچے کو بچانے کے لیئے شوہرکا قتل کر دیا

منگل 9 اگست 2016 17:35

طائف: بیوی نے نوزائیدہ بچے کو بچانے کے لیئے شوہرکا قتل کر دیا

طائف: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی عرب کے علاقے طائف میں ایک سعودی خاتون نے اپنے بیٹے کو بچانے کی خاطر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل اپنے نوزائیدہ بچے کو بچانے کے لیئے کیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے لڑائی کے دوران اپنے شوہر کو چھری کے متعدد وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے نوزائیدہ بچے کا گلہ دبانے کی کوشش کی ، جس کی وجہ سے اس کو مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ پولیس ترجمان نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ابھی اس کیس کے مزید پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ جلد ہی معاملے کی اصل حقیقت سامنے آ جائے گی.