وکلاء برادری کو نشانہ بنانے کا مقصد انصاف کے حصول کا راستہ روکنا ہے ،حکومتی ترجیحات غلط ہیں‘ایک خاندان کی سیکیورٹی کا خرچ پورے ملک کی سکیورٹی کے خرچ سے زیادہ ہے‘موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے جنگی کابینہ بنائی جائے‘ اس کیلئے جنگی بجٹ مختص کیا جائے
سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان کا وکلاء کی احتجاجی ریلی سے خطاب
منگل 9 اگست 2016 17:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی ترجیحات غلط ہیں،ایک خاندان کی سیکیورٹی کا خرچ پورے ملک کی سکیورٹی کے خرچ سے زیادہ ہے،موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے جنگی کابینہ بنائی جائے اور اس کیلئے جنگی بجٹ مختص کیا جائے۔بدھ کوایف ایٹ کچہری میں وکلاء کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری کو نشانہ بنانے کا مقصد انصاف کے حصول کا راستہ روکنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فوج ہر جگہ ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،حکمران جماعت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک حکمران ترجیحات کا درست ادراک نہیں کریں گے اس وقت تک دہشتگردی سے چھٹکارا پانا مشکل ہے،شریف خاندان کی ذاتی سکیورٹی کے اخراجات ملک کے مجموعی سیکیورٹی کے خرچ سے زیادہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو50,50لاکھ روپے دیئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک امجد فرید صابری کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہیں ملی جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے،وفاقی وزیر اطلاعات سیاسی مخالفین کے خلاف بڑھ چڑھ کر بولتے ہیں مگر سانحہ کوئٹہ پر بالکل خاموش ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے،اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر طارق محمود جہانگیری نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا،ریلی میں سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس سے قبل ایف ایٹ کچہری میں کوئٹہ شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلا کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر طارق محمود جہانگیری،نائب صدر راجہ انصر اور چیئرمین اسلام آبادبار کونسل رفیع الدین بابر سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.