وفاقی دارا لحکومت میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 77 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 9 اگست 2016 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے قبضے سے دو موٹر سائیکل ، ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے ، گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ، مارگلہ، کراچی کمپنی اور رمنا کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران متعدد پلازوں ،عمارتوں ہوسٹلز، جھونپٹروں اور مشکوک افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی اور مذکورہ مقامات پر رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے گئے ، سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 77مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،گرفتار افراد کے قبضے سے دو موٹر سائیکل اور بغیر کاغذات کے ایک گاڑی بھی بر آمد کی گئی ہے، سرچ آپریشن کا مقصد شہرکی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :