بونیر تحصیل خدوخیل میں 14اگست جوش وخروش سے منایا جائیگا  حاجی امین اللہ

منگل 9 اگست 2016 17:52

صوابی ۔09 اگست ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب صدر حاجی امین اللہ بونیری نے کہا ہے کہ پہلے کی طرح امسال بھی بونیر تحصیل خدوخیل میں چودہ اگست جوش وخروش سے منایا جائیگا اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئے خصوصی دُعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امین اللہ بونیری نے تمام پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں چودہ اگست کو جوش و خروش سے منائیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دُعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :