چین کی کوئٹہ میں دہشتگردحملے کی شدید مذمت

ہماری ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں،چین ہرقسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے۔چینی وزارت خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 18:13

چین کی کوئٹہ میں دہشتگردحملے کی شدید مذمت

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست2016ء) :چین نے کوئٹہ میں دہشتگردحملہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی حکومت اور عوام کی ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ہرقسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے۔ چین دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :