سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے مدرسہ جامع حنفیہ غوثیہ میں قرآن خوانی کا اہتمام

منگل 9 اگست 2016 18:13

عارفوالا۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے مدرسہ جامع حنفیہ غوثیہ عارفوالا میں جماعت اہلسنت ساہیوال ڈویژن کے امیر پیر سیدخلیل الرحمان بخاری کی سرپرستی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہربھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت، اس موقع پر جماعت اہلسنت کے رہنماء پیر اعجاز شاہ بخاری ، پیر محمداحمد ، حافظ مظہر اقبال ودیگر نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی اور دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :