بھٹی برادری نے متفقہ طور پر محمد بشیر بھٹی کوسربراہ منتخب کرلیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:15

سرگودھا( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) بھٹی برادری کے سربراہ شوکت بھٹی کی وفات کے بعد برادری نے متفقہ طور پر سابق ڈپٹی میئر محمد بشیر بھٹی کو برادری کا سربراہ منتخب کرلیا ہے اس سلسلہ میں باقاعدہ دستار بندی بلاک 13 سرگودھا میں ہوئی جس میں بھٹی برادری کے سرکردہ افراد کے علاوہ برادری کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دستار بندی عبداللہ ہاشمی اور سرفراز بھٹی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بشیر بھٹی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو نبھانے کیلئے میں پوری کوشش کرونگا برادری نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے یہ ایک اعزاز کی بات ہے جس طرح بھٹی برادری نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی‘ بقاء‘ استحکام اور شوکت بھٹی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ان کی مغفرت کے علاوہ خصوصی دعاء کی گئی۔