پاک ترک سکولوں کی ممکنہ بندش یا انتظامیہ کنٹرول میں تبدیلی سے 15ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں، اساتذہ کے نمائندہ حافظ عرفات ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس

منگل 9 اگست 2016 18:15

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) پاک ترک سکولوں کے اساتذہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ادارہ کی ممکنہ بندش یا انتظامیہ کنٹرول میں تبدیلی سے 15ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک ترک سکول اساتذہ کے نمائندہ حافظ عرفات ایڈووکیٹ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاک ترک سکولوں کو کوئی خاص گروپ چلا رہاہے اور نہ ہی بیرون ملک سے امدادی آتی ہے۔ ترک اساتذہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، ان پر شک نہیں کیا جا سکتا، وہ ترکی میں فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ پاک ترک ایک رجسٹرڈ فاؤنڈیشن ہے، ادارے کو بند یا انتظامی کنٹرول میں تبدیلی کی گئی تو وہ اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :