آشنا سے مل کرتیل چھڑک کر شوہر کو زندہ جلاد دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:19

پاکپتن ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) چ نواحی ک37-sp میں خاتون نے مبینہ آشنا سے مل کر شوہر پر تیل چھڑک کے آگ لگا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک37-sp کا مقتول محمد افتخار اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی ساجدہ بی بی کا آشنا ملزم فرزند اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور محمد افتخار کو پکڑ کر اس پر تیل چھڑک دیا ۔

اس کی بیوی ساجدہ بی بی نے ماچس سے آگ لگا دی شور پر ملزموں فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس بھائی محمد دین اپنے بھائی کی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی پھر اس نے رسیکو1122کو مدد کے لئے فون کیا جہنوں نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کیا اس کو بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منقتل کیا گیا بعدازاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چک37-sp کا مقتول محمد افتخار بعدازاں دم توڑ گیا، پولیس صدر پاکپتن نے مقتول محمد افتخار کے بھائی محمد دین کی رپورٹ پر چار ملزموں فرزند، ساجدہ بی بی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔