سانحہ کوئٹہ :وکلاء کی ہڑتال ، شہید ساتھیوں کی غائبانہ نمازِ جنا زہ ادا کی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:19

لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی وکلاء تنظیموں سا نحہ کو ئٹہ کے خلاف منگل کے روز ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی ۔ وکلاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور مذمتی اجلاس منعقد کئے۔ جس میں سانحہ کو ئٹہ کی پر زور مذمت کی گئی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء تنظیموں نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء نے سا نحہ کو ئٹہ کے خلاف احتجاجی اجلاس اور بعض مقامات احتجاجی ریلیاں نکالی۔ لاہور میں وکلاء تنظیموں نے لاہور ہائیکورٹ سمیت سیشن و سول عدالتوں میں کو ئٹہ میں سول ہسپتال پر دہشت گردی کے حملے کے خلاف ہڑتال کی اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

وکلاء بارز نے بار روم پر سیاہ پرچم لہرائے اور احتجاجی اجلاس منعقد کئے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے لاہور ہائیکورٹ میں سا نحہ کو ئٹہ کے شہداء کی غا ئبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں وکلاء کی بھاری تعداد نے شرکت کی غا ئبانہ نمازہ جنازہ کے بعد نوجوان وکلاء نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے،اس موقع پر وکلاء رہنما?ں نے سانحہ کو ئٹہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ سے وکلاء کے حوصلے پست نہیں ہو نگے۔

وکلاء رہنما?ں نے حکومت سے وکلاء اور عدالتوں کی سیکورٹی کے لئے عملی اقدامات کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے کو ئٹہ میں سول ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ بار سات روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔