بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے ، میر دوستین خان ڈومکی
محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:19
سبی( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے، حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائین۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہکوئٹہ میں بلال کاسی ایڈوکیٹ پر فائرنگ اور اس کے بعد سنڈیمن ہسپتال میں دھماکہ دونوں ایک ہی آئینے کے دورخ ہیں اور دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی کاروائی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں جسے روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا ہے انہون نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے لیے بہت بڑا عظیم سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ابھی دیر نہیں ہوئی ہے اور اپنا قبلہ درست کرکے اپنی پالیسیوں کوعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافی برادری اور سوسائٹی کے نمائندگان کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
-
نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
-
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ، ایک صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے
-
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب
-
سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں
-
نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی
-
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کے سپورٹس گالا میں سائیکلنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کر رہی ہے
-
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.