سانحہ کوئٹہ ؛سبی میں سوگ کا سماں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:21

سبی( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر کی طرح سبی میں بھی سوگ کا سماں پایا گیا ، پشتونخو ا ملی پارٹی کے اپیل پر سبی میں آج مکمل طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ،سبی کی اہم شاہراہوں اور مین چوکوں پر ٹائر نذر آتش کیئے گئے احتجاجی مظاہرئے اور ریلیاں تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف سبی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑئے کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینکڑوں کار کنوں نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجا شہر کے تما م اہم شاہراہوں اور مین چوکوں پر ٹائر نذر آتش کیئے پشتونخو ا ملی عوامی سبی کے زیر اہتمام صوبائی کمیٹی کے ممبرسید نور احمد شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے شہر کے مختلف شاہراوں کا گشت کیا اور ساقی چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے ممبرسید نور احمد شاہ ،ملک فقیر محمد مرغزانی ،ملک سرور خان مرغزانی ،جلال خان خجک،شعیب خجک،خلیل احمد مرغزانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ وکلاء کی شہادت اور قابل سحافیوں کی شہادت نے پوری قوم کو غمزدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پشتون،بلوچ،سندھی کی نسل کشی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صحافیوں، سماجی تنظیموں اور تاجر حلقوں کی جانب سے شہر بھر میں مختلف ریلیاں بھی نکالی گئیں،وکلاء اور صحافیوں کی شہادت کے سوگ میں سبی پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار کونسل پر سیاہ پرچم لہرا کر یوم سوگ منایا گیا جبکہ وکلاء کی جانب سے عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں کی کاروائیوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :