سیاسی اختلافات اپنی جگہ ، ملک کی خاطر سب اکھٹے ہیں ،پولیس کو مضبوط کرنا ہوگا، عمران خان
فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے جو قابل تعریف ہے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مار شل لاء لگنے کا دور گزر چکا ، وزیر اعظم کو پارلیمنٹ اور قانون کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں،کوئٹہ واقعہ قابل مذمت ،انسانیت کے خلاف ہے کوئی بھی باشعور شخص ایسی حرکت نہیں کرسکتا ہے،سانحہ سول ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت
منگل 9 اگست 2016 18:35
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی عمران خان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملک کی خاطر ہم سب اکھٹے ہیں ،پولیس کو مضبوط کرنا ہوگا۔فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے جو قابل تعریف ہے ،ملک میں صحیح جمہوریت چاہتے ہیں اس کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، ملک میں مارشل لاء لگنے کا وقت گزر چکا ،وزیر اعظم کو قانون کا پابند کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اس کیلئے تیار نہیں ہے ،پیپلز پارٹی سمیت 22ساسی جماعتوں نے ملک میں مکمل جمہوریت بحال کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،موجودہ وزیر اعظم بادشاہت کو ختم نہیں کرنا چاہتے ۔
ہم چاہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جو ابدہ ہوں ،ملک میں مکمل طورپر جمہوریت بحال نہ ہونے تک ہماری جد وجہدا جاری رہے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات منگل کو سانحہ سول ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخواء کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند ، میر محمد اسماعیل لہڑی ، سردار شریف جوگیزئی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے عمران خان نے کہاکہ کوئٹہ میں جو گزشتہ روز المناک واقعہ ہوا ہے جس میں زیادہ تر وکلاء او رصحافی شہید ہوئے ہیں میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں میرا دورہ کوئٹہ کا مقصد صرف یکجہتی کرنا ہے اسلئے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء پر وزیر خٹک کو بھی ساتھ لایا ہوں تاکہ وہ بلوچستان کے خاص طورپر پشتون بلوچ او ردیگر اقوام کے ساتھ یکجہتی کر سکے ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں کوئٹہ میں جو واقعہ ہوا ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ انسانیت کے خلاف ہے کوئی بھی باشعور شخص ایسے حرکت نہیں کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو بھول کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے اکھٹے ہونا چاہئے پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے جس طرح صوبہ خیبرپختونخواء میں پولیس کو مضبوط کیا گیا ہے اسی طرح بلوچستان میں بھی پولیس کو بھی مضبوط کرنا چاہئے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ سانحہ سول ہسپتال میں راہ ملوث نہیں ہے بلکہ خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کو تبدیل کیا جانا چاہئے وہ اس وقعے کے ذمہ دار ہیں تو عمران خان نے کہاکہ میں نے ابھی تک ان کا بیان نہیں دیکھا اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتا ہوں جب میں بیان دیکھوں گا اس کے بعد میں اس پر کوئی تبصرہ کر سکوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری کوشش صرف ملک میں صاف اور شفاف حکومت چاہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ کے لئے جو ہم نے ریلی نکالی ہے وہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گی ۔ ٹی آر اوز پر جن سیاسی جماعتوں نے دستخظ کئے ہیں وہ ہماری تحریک کے ساتھ ہیں امید ہے کہ اس پیپلز پارٹی نے جو وعدہ کیا ہے کہ ملک میں مکمل طورپر جمہوریت بحال ہوگی وہ ہمارا ساتھ دیں گے تاکہ ملک میں مکمل طورپر جمہوریت بحال ہوسکے ۔ جمہوریت کی بحالی کے لئے کوششوں میں مصروف ہے ۔ اس سے قبل عمران خان نے سی ایم ایچ ہسپتال جا کر سانحہ سول ہسپتال میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء پر ویز خٹک تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر ، سردار یار محمد رند ، اور پارٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل عمران خان شیخ رشید خصوصی طیار ہ میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے ائیر پورٹ سے لیکر سول ہسپتال تک سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.