سانحہ کوئٹہ ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے بڑا واقعہ ہے، ذمہ داروں کا تعین ہر صورت کرنا ہوگا ٗمولانا فضل الرحمن

دہشتگردی ایک بڑا چیلنج ہے، حکومت ٹھوس حکمت عملی وضع کرے ٗ میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے بڑا واقعہ ہے، ذمہ داروں کا تعین ہر صورت کرنا ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ کے بعد الزام ’’را’’ پر آجاتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ اس کا راستہ کون روکے گا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے بیان کے بارے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محض بیان دے دینے کی بنا پر ہم بری الذمہ نہیں ہوسکتے، کوئٹہ میں بڑا واقعہ ہوا ہے ، حکومت کا کام ہے کہ سب کو بٹھائے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بڑا چیلنج ہے، حکومت ٹھوس حکمت عملی وضع کرے اور سیکیورٹی کے بارے خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے۔

متعلقہ عنوان :