قومی اسمبلی ٗ قواعد و ضوابط 2007ء کے قواعد میں وقفہ سوالات اور قائمہ کمیٹیوں بارے بعض ترامیم کی اتفاق رائے سے منظوری

منگل 9 اگست 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط 2007ء کے قواعد میں وقفہ سوالات اور قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے بعض ترامیم کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 2007ء میں ترمیم لانے کے لئے متعلقہ قواعد معطل کئے جائیں۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد زاہد حامد نے قاعدہ 71 میں ترامیم پیش کیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کے حوالے سے ابہام موجود ہے۔ سپیکر نے کہا کہ کونسل آف چیئرپرسن کے اجلاس میں یہ ترامیم لانے کافیصلہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی مجوزہ ترامیم کو منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :