وزیر اعظم کے اردگرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ،شیخ رشید

موجودہ حکومت کرپٹ نا اہل ہے میرے دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کیساتھ غم میں برابر کا شریک ہونا ہے ،سانحہ سول ہسپتال کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،محمود اچکزئی بھارت کے ایجنٹ ہیں، ، میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 18:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے اردگرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جن میں محمود خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاؤ اور چند ایک سیاستدان شامل ہے ۔ موجودہ حکومت کرپٹ نا اہل حکومت ہے میرے دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کیساتھ ان کے غم میں برابر کا شریک ہونا ہے سانحہ سول ہسپتال کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

محمود خان اچکزئی نے سانحہ سول ہسپتال کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس سے یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ وہ انڈیا اور را کے ایجنٹ ہے مفاد پرست ہیں ۔نہوں نے یہ بات منگل کے روز سانحہ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے 13اگست کو جو ریلی راولپنڈی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا وہ پروگرام کے مطابق نکالی جائیگی جبکہ 16اگست کو عمران خان نے جو تحریک شروع کی تھی اس کے پروگرام میں معمولی سی تبدیلی کی گئی اب وہ 20اگست کو شروع کی جائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج نے جو رول ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجود حکومت اور اس کے اتحادی جس لوٹ مار میں مصروف ہے ان کو اس کا احساب دینا ہوگا ۔ کیونکہ وزیر اعظم اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ پانامہ لیکس کا سامنا نہیں کرسکتے انہیں پتہ ہے انہوں نے کرپشن کی ہے اور جب احتساب ہوگا۔

تو وہ نا اہل ہوجائینگے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جن میں وکلاء صحافی اور دیگر لوگ شامل ہیں دراصل یہ پاکستان کیخلاف ایک اعلان جنگ ہے ہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے کیونکہ ہمیں اپنی عوام عزیز ہے ہم کسی صورت میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ۔اس موقع پر معراج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں ہماری تنظیم کے ایک کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں بلوچستان کے عوام کے حوصلہ بلند ہے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرے ۔