فرانس کی کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت

متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ٗ بیان

منگل 9 اگست 2016 18:38

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) فرانس نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو فرانسیسی صدر فرنکوس اولاندے نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی امور کے نائب ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کوئٹہ سول ہسپتال پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :