سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے ،میر دوستین خان ڈومکی

بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائین ، رکن قومی اسمبلی

منگل 9 اگست 2016 18:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائین ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہکوئٹہ میں بلال کاسی ایڈوکیٹ پر فائرنگ اور اس کے بعد سنڈیمن ہسپتال میں دھماکہ دونوں ایک ہی آئینے کے دورخ ہیں اور دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی کاروائی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں جسے روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا ہے انہون نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے لیے بہت بڑا عظیم سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ابھی دیر نہیں ہوئی ہے اور اپنا قبلہ درست کرکے اپنی پالیسیوں کوعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافی برادری اور سوسائٹی کے نمائندگان کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔