بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے‘ سکندر خان عباسی

حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کوشش اور عوام کے تعاون سے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، رہنما مسلم لیگ ن

منگل 9 اگست 2016 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) جان محمد روڈ کے رہنما سکندر خان عباسی‘ خالد خان عباسی‘ شمریز خان عباسی‘ جاوید خان‘ رفاقت‘ اویس اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سول ہسپتال خودکش حملہ دہشت گردوں کاایک بزدلانہ و مکروہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے دہشت گردوں کے اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف جذبے اور عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور بزدل دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے انہوں نے کوئٹہ خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے وکلاء ، میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراداور دیگرعام شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :