کہوٹہ، مٹورتاسدا کمال تک 12کلومیٹر سڑک موسم برسات میں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

منگل 9 اگست 2016 18:43

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) مٹورتاسدا کمال تک 12کلومیٹر سڑک موسم برسات میں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے،جگہ جگہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے،2011ء کوسڑک کاافتتاح ہواتھا،اب 2016ء گزر زہا ہے،سڑک مکمل نہ ہوسکی،16کروڑروپے کی لاگت سے بننے والی سڑک اب تک نا مکمل ہے،سڑک پرکام کرنے والے گینگ بلڈریہاں سے ہٹادیئے گئے ہیں،کہ یہ سڑک ہائی وے کے انڈر ہے،یہاں پر ہائی وے کی گینگ آئیگی،اب سڑک کے دونوں اطراف میں جڑی بوٹیوں سے بھر چکی ہیں جس کی وجہ سے سڑک تنگ ہو چکی ہے،ہم ڈی سی او راولپنڈی ،کمشنرز راولپنڈی،ضلعی جنرل سیکٹری شوکت اقبال جنجوعہ اور شاہد خاقان عباسی سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم سڑک کو مکمل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا جائے،ان خیالات کا اظہار سماجی وسیاسی شخصیت صوبیدار (ر)ساجد کیانی ،محمد عارف ،حاجی رفاقت حسین شاہدصوبیدارنعمت علی ، صوبیدار (ر)ساجد کیانی نے اپنے ایک مشترکہ تحریری بیان میں کیا۔

متعلقہ عنوان :