چین کی چاروں خواتین کی سنگلز کھلاڑی ریو اولمپکس گیمز میں ٹینس کے مقابلے سے باہر

منگل 9 اگست 2016 18:55

چین کی چاروں خواتین کی سنگلز کھلاڑی ریو اولمپکس گیمز میں ٹینس کے مقابلے ..

ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین کی چاروں خواتین کی سنگلز کھلاڑی ریو اولمپکس گیمز میں ٹینس کے مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ژانگ شوائی گزشتہ روز دوسرے راؤنڈ میں 6.2،6.4سے جرمنی کی لاؤرا سیگی لند سے ہار گئی جبکہ ژینگ سائی سائی اتوار کو 6.1،6.4سے روس کی ڈاریا کساتھنکا سے وانگ چیان پہلے راؤنڈ میں روس کی سیٹ نمبر8، سویٹلانہ کز نیٹ سوا سے 6-1،4-6،6-0سے ہار گئی جبکہ امریکی اوپن کی سیمی فائنلسٹ پینگ شوائی، برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور دو گھنٹے 29منٹ کے مقابلے میں 4.6،7-6(7-5)،6-3سے ہار گئی۔

ژانگ نے اعتراف کیا کہ وہ اتوار کو سنگلز اور ڈبلز دونوں میچ کھیل کر پہلے روز کے مقابلے کے بعد ہمت ہار بیٹھی ۔ ڈبلز کا مقابلہ دو گھنٹے 44منٹ تک جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :