سکھر،محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کا کاغذات جمع نہ کرنے پر احتجاجی دھرنا ، ٹائر نذر آتش

منگل 9 اگست 2016 19:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کا کاغذات جمع نہ کرنے پر احتجاجی دھرنا ، ٹائر نذر آتش ، من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے ، امیدواروں کا الزام ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے سلسلے میں گذشتہ چار روز سے پولیس ہیڈ کواٹر میں امیدواروں سے کاغذات وصولی کا عمل جاری ہے گذشتہ روز سکھر ضلع کے مختلف علاقوں سے محکمہ پولیس میں بھرتی کے سلسلے میں کاغذات جمع کرانے کیلئے آنے والے امیدواروں نے پولیس انتظامیہ کے ناروسلوک اور کاغذات جمع نہ کرنے پر پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ پولیس کے ناروسلوک کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین میں شامل امیدوار وں شفیق احمد ، یوسف ، ابراہیم ، سلطان و دیگر نے پولیس ہیڈ کواٹر میں موجود کاغذات جمع کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چار روز گذر چکے ہیں روزانہ کرایہ خرچ کر کے کاغذات جمع کرانے یہاں پہنچتے ہیں لیکن ڈیوٹی پر موجود اہلکار ہمیں نظر انداز کر کے اپنے من پسند اور سفارشی لوگوں کے کاغذات جمع کر رہے ہیں جو کہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے محکمہ پولیس میں بھرتی میں ہونی والی کرپشن اور من پسند افراد کو نوازنے کا نوٹس لیا جائے اور حق داروں کا انکا حق فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :