سانحہ سول ہسپتال چمن سوگ میں ڈوبارہا،سیاسی جماعتوں کااظہارغم، اے این پی کاسات یوم سوگ کااعلان سیاہ پرچم لہرائے جانے لگیں
منگل 9 اگست 2016 19:31
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) سانحہ سول ہسپتال چمن سوگ میں ڈوبارہاسیاسی جماعتوں کااظہارغم اے این پی کاسات یوم سوگ کااعلان سیاہ پرچم لہرائے جانے لگیں مشتعل مظاہرین سراپااحتجاج بن گئے ٹائرجلائے گئے شاہراہیں بلاک تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح کوصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے کے منوجان روڈپربلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدربلال انورکاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدسول ہسپتال میں جمع ہونے والے درجنوں وکلاء قانون دانوں بیرسٹرزپرخودکش دھماکے سے ان کی شہادت کی خبرچمن میں آناََفاناََپھیل گئی دیکھتے ہی دیکھتے دکانیں چھوٹی بڑی تجارتی وکاروباری مراکزمارکیٹیں شاپنگ سینٹرزایک کے بعدایک بندہوتے گئے شہرکی فضا سوگوارہوگئی تمام سیاسی مذہبی دینی جماعتیں سول سوسائٹی طلبہ وتاجرتنظیمیں سراپااحتجاج بن گئیں سڑکوں پرٹائرنذرآتش کئے کوئٹہ چمن پاک افغان بارڈرشاہراہیں بلاک اورڈی سی آفس کے سامنے دھرنادیاواقعے کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی نے سات روزہ سوگ کااعلان کردیاواقعے کے بعدسینکڑوں کی تعدادمیں کارکنان اورمشتعل شہری باچاخان مرکزپرجمع ہوگئے اورسیاہ جھنڈے لہرائے گئے چمن سے تعلق رکھنے والے ممتازومعروف قانون دان اے این پی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی کے چھوٹے بھائی عسکرخان ایڈوکیٹ اورماہرتعلیم تاج وطن دوست کے بڑے بیٹے ایمل خان اچکزئی وطن یارایڈوکیٹ کی میتیں چمن پہنچائیں گئیں توآبائی علاقوں میں کہرام مچ گیالواحقین کے پیروں تلے زمین نکل گئیں ورثاء دھاڑے مارمارکرروتے رہے مقتولین کے گھروں پرصف ماتم بچھ گئی اورعزیزواقارب رشتہ داروں کی آمدکاسلسلہ شروع ہوااوراورآنے والوں کاتانتاباندھ گیادریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی نے آج بروزمنگل کوصوبے بھرمیں شٹرڈاؤن کی کال دیتے ہوئے کہاں کہ شہیدعسکرخان ایڈوکیٹ کی نمازجنازہ صبح نوبجے مردہ کاریزمیں ادااورتدفین کی جائیگی مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں دینی مذہبی جماعتوں تاجرطلبہ تنظیموں نے واقعے پراظہارغم کرتے ہوئے ڈپٹی میئرمیونسپل کارپوریشن حاجی عبیداﷲ خان اچکزئی جمعیت نے واقعے کوعدالتی تاریخ کاسب سے بڑاسانحہ قراردیاجمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداﷲ کے امیرحضرت مولاناعبدالرحیم مظہری ناظم عمومی سابق صوبائی وزیرحاجی محمدنوازخان کاکڑمولانافتح محمدحاجی غوث اﷲ پریس سیکرٹری قاری عبدالرحمان ذاکرحاجی آمان اﷲ مولوی عبدالستارحاجی جلات خان حاجی عبدالعلی حاجی نظرآغامولوی رحمت اﷲ مولوی اخترجان مولوی حمیداﷲ حاجی دین محمدحاجی وکیل احمدکاکڑحاجی نورگل جے یوآئی تحصیل چمن امیرمولاناعبدالخالق خادم جنرل سیکرٹری حاجی غوث اﷲ پریس سیکرٹری حافظ عزیزاﷲ عزیزی نائب امراء حافظ خلیل الرحمان مولوی شمس اﷲ مولوی احسان اﷲ دامانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمالک جوائنٹ سیکرٹری مولوی جمیل احمدمالیات حاجی آمان اﷲ سالارشیرجان آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع قلعہ عبداﷲ چمن کے ضلعی صدرعبدالمنان اچکزئی ضلعی جنرل سیکرٹری سیدعبدالبصیرآغاآفس سیکرٹری عبدالبصیرزیارکش پریس سیکرٹری محمدسلیم اچکزئی اورکابینہ کے دیگراراکین سول سوسائٹی چمن کے ایک پریس ریلیزمرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے بانی حاجی محمدہاشم اچکزئی سٹی صدرحاجی محمدصدیق خان اچکزئی صدرحاجی جمال شاہ اچکزئی چیئرمین حبیب اﷲ خان اچکزئی حاجی عبدالشکورخان نورزئی نے واقعے کودرندگی کی انتہاقراردیتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.