انگلینڈکے ہاتھوں یکے بعد دیگرے دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیلئے عالمی نمبرون ٹیم بننے کا موقع موجود
منگل 9 اگست 2016 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) انگلینڈکے ہاتھوں یکے بعد دیگرے دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیلئے عالمی نمبر2حتیٰ کہ نمبرون ٹیم بننے کا موقع موجود ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے جس کے پہلے تین میچوں کے اختتام پر میزبان انگلینڈکو 2-1سے برتری حاصل ہے۔اگر وہ مزید ایک میچ جیت کر 3-1سے سیریز اپنے نام کرلیتی ہے تو وہ بھارتی ٹیم کو دوسری سے چوتھی پوزیشن پر دھکیلتے ہوئے خودعالمی نمبر2سائیڈ بن جائیگی جبکہ پاکستان ٹیم بدستور تیسرے نمبرپر موجود رہے گی لیکن دوسری جانب بھارت اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جاری ٹیسٹ سیریزکے نتائج صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
اس سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کو ایک ،صفر سے برتری حاصل ہے۔(جاری ہے)
اگر وہ سیریزکے آخرتک اس برتری کوبڑھا نہ سہی محض برقرار ہی رکھ لیتے ہیں تو وہ تیسری پوزیشن پر آجائیں گے جس کے سبب پاکستان کو چوتھے نمبرپر جانا پڑے گا۔دوسری جانب، اگر ویسٹ انڈین سائیڈ کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنے یا کم ازکم ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستان کی تیسری پوزیشن محفوظ ہو جائے گی جبکہ اس صورت میں بھارت کو چوتھے نمبر پر جانا پڑے گا۔
یوں ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن بچانے کیلئے پاکستان ٹیم کوویسٹ انڈیزکی مدد درکار ہے۔دوسری جانب،اگر پاکستان ٹیم آخری اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-2سے برابرکرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ایک درجہ ترقی پاکر عالمی نمبر2 بن سکتی ہے۔اس کیلئے اْسے ویسٹ انڈیزکی مدد کاضرورت مندنہیں ہونا پڑے گا۔انگلینڈکے خلاف اوول ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں عالمی نمبرون2بننے والی پاکستانی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن کیلئے سری لنکا کی مدددرکار ہوگی جوآسٹریلیاکے خلاف جاری ہوم سیریز کے پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے اگر وہ تیسراٹیسٹ بھی جیت جاتی ہے تو وہ خود ایک درجہ ترقی پانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی نمبرون سائیڈ بنادیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.