قومی اسمبلی ،وزیر مملکت تعلیم وتربیت انجینئر بلیغ الرحمن کی عدم شرکت ،سپیکر سردارایازصادق کا اظہار برہمی ،معاملہ وزیراعظم کو بجھوانے کی ہدایت

منگل 9 اگست 2016 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے تعلیم وتربیت انجینئر بلیغ الرحمن کی عدم شرکت پرسپیکر سردارایازصادق نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم کو بجھوانے کی ہدایت کر دی منگل کو وزیر مملکت برائے تعلیم وتربیت بلیغ الرحمن سوالات کا جواب دینے کے لئے ایوان موجود نہیں تھے اس پر سپیکر نے استفار کیا کہ متعلقہ وزیر ایوان میں کیوں نہیں آئے پارلیمنٹ ذیادہ اہم ہے یا کچھ اور ,گزشتہ روز بھی وزیر مملکت ایوان میں نہیں آئے تھے اس پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بتایا کہ سینٹ میں پورا ہفتہ ان کے سوالات کے جوابات میں نے دیئے ہیں اس پر سپیکر نے وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت کی ایوان میں عدم حاضری کا مسئلہ وزیر اعظم کو بھجوانے کی ہدایت کر دی اور کہا اس کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔