لاہور پولیس کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو 13اگست کی ڈیڈ لائن

ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پہلے وارننگ نوٹس ملے گا ،پھر ادارے کو بند کر دیا جائیگا ، ڈویژنل ایس پیز خود نگرانی کرینگے

منگل 9 اگست 2016 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) لاہور پولیس نے سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو 13اگست کی ڈیڈ لائن دیدی ، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پہلے وارننگ نوٹس ملے گا ،پھر ادارے کو بند کر دیا جائیگا ، ڈویژنل ایس پیز خود نگرانی کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھولنے سے قبل لاہور پولیس شہر کے تمام تعلیمی اداروں کا سکیورٹی سروے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ایس پیز کی طرف سے اپنے علاقوں کی یونیورسٹییز، کالجز اور سکولوں کی سکیورٹی انتظامات جانچنے کیلئے درجنوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر سکول کی سکیورٹی چیک کرنے کے بعد رپورٹ بنارہے ہیں۔بتایا گیا ہیکہ سکیورٹی سروے میں سامنے آنے والے نقائص دور کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو 13اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جو تعلیمی ادارے اپنی سیکورٹی پولیس ایس او پیز کے مطابق نہیں بنائیں گے انہیں نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :