پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسری روز بھی تیزی تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای 100 انڈیکس 39663.71 پوائنٹس پر بند،سرمایہ کاری مالیت میں28 ارب 76 کروڑروپے سے زائد کا اضافہ

منگل 9 اگست 2016 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسری روز بھی تیزی تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 187.54 پوائنٹس کے اضافے سے 39663.71 پوائنٹس پر بند ہوا، سرمایہ کاری مالیت میں28 ارب 76 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 853 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 17 لاکھ 72 ہزار 260 حصص کی تیزی رہی،تجارتی حجم میں 3 ارب 60 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 994 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 187.54 پوائنٹس کے اضافے سے 39663.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 129.98 پوائنٹس کے اضافے سے 22768.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 109.25 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 433.31 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 71.53 پوائنٹس کی تیزی سے 16927.08 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 271.89 پوائنٹس کے اضافے سے 15312.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 63.27 پوائنٹس کی تیزی سے 18400.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 226 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 142 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 47.50 روپے کے اضافے سے 997.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی سودے بھی 23.76 روپے کی تیزی سے 499.06 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 249.07 روپے کی مندی سے 7450.93 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 15.81 روپے کی کمی سے 1083 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.73 روپے سے شروع ہو کر 8.68 روپے پر بند ہوئی سوئی سدرن گیس کے 1 کروڑ 11 لاکھ 38 ہزار 500 حصص کے سودے 30.75 روپے سے شروع ہو کر 32.16 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 11 لاکھ 83 ہزار 320 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 53 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار 167 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 81 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 454 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 10 ارب 76 کروڑ 9 لاکھ 89 ہزار 307 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ 54 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :