سانحہ کوئٹہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ، دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، جنرل راحیل شریف
کور کمانڈر کومبنگ آپریشن میں تیزی لائیں، دہشتگردوں اور انکے ٹھکانوں کو پوری قوت سے ختم کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے قوم کی حمایت سے پاک فوج دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،آرمی چیف
منگل 9 اگست 2016 20:13
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، کور کمانڈر ز آپریشن کومبنگ میں تیزی لائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت منگل کے روز کورکمانڈر زکانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈرز اور جرنیل سٹاف کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سانحہ کوئٹہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے کورکمانڈرز کو آپریشن کومبنگ تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملہ آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے، ہم آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کے خلاف حاصل ہونے والے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، قوم کی حمایت سے پاک فوج دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
آرمی چیف نے دہشتگردوں اور انکے ٹھکانوں کو پوری قوت سے تباہ کر نے اور انکے سیلپر سیلز ختم کرنے کیلئے آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ سیلپر سیلز کے خاتمے کے لیے ٹارگیٹڈآپریشن جاری رکھے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.