سانحہ کوئٹہ میں وکلا ء اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیائع کو قومی نقصان ہے ، راوٴ خورشید علی

تمام تاجر برادری کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافیوں اور دیگر افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،وائس چیئرمین لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم

منگل 9 اگست 2016 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راوٴ خورشید علی نے کوئٹہ میں وکلا ء اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیائع کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کے آخری کونے تک نشان عبرت بنایا جائے ،پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے ، دہشت گردوں نے وکلا ء برادری پر حملہ کرکے انتہائی بزدلی کا ثبوت دیا ہے ۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں راوٴخورشید نے کہا پاکستان انتہائی نازک حالات سے دوچار ہے ان حالات میں پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک آرمی دہشت گردوں کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر چکی ہے تاہم پھر بھی بیرونی طاقتیں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کو دیکھنا پسند نہیں کرتی ہیں ،دہشت گردی کے اس تازہ ترین بزدلانہ حملے میں بیرونی ہاتھوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و عامہ کو برباد کرنے والے اور بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک پوری قوم اپنی حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ ملک کی تمام تاجر برادری کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافیوں اور دیگر افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں