Live Updates

شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ،کو ئٹہ دھماکے کی مذمت ، متاثرین سے گہر ی ہمدردی کااظہا ر

پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہے ، دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی گفتگو

منگل 9 اگست 2016 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ء اﷲ زہری سے ملاقات کی اور کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ، دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جاری ہے جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ء اﷲ زہری سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے بلوچستان حکومت کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اورشہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جاری ہے جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد سوگواروں ، بلوچستان کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پنجاب کی عوام کی جانب سے بلوچستان کی عوام کو یکجہتی کا پیغام دینا مقصد ہے۔ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ثناء اﷲ زہری نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ سرحدی صوبہ ہونے کی وجہ سے افغانستان کے حالات کے اثرات ہیں، ہم ایک جسم کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔(ح ب)

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات