پو لیس نے پسند کی شادی کیلئے سیشن کورٹ آنیوالے جوڑے کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا

منگل 9 اگست 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پسند کی شادی کیلئے سیشن کورٹ آنے والے جوڑے کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایبٹ آباد کا رہائشی حسن خان اور باجوڑ ایجنسی کی حنا پسند کی شادی کیلئے سیشن کورٹ آئے اور مرکزی دروازے پر تلاشی کے دوران لڑکی کے بیگ سے پستول اور 11گولیاں برآمد ہو گئیں جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں دونوں کو اسلامپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی غرض سے والد کا پستول لے کر آئی تھی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :