چین ، بنگلہ دیش میں 4.4ارب روپے کی لاگت سے ریلوے ٹریک تعمیرکرے گا

منگل 9 اگست 2016 20:38

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے بنگلہ دیش میں ریلوے ٹریک کی تعمیر کے لئے 4.4ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں ۔منگل کو چین کی ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ ریلوے ٹریک کی تعمیر کے معاہدہ پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ بنگلہ دیشی حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ سے ضلع جے سور تک 215کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی ۔

ریلوے ٹریک کی تعمیر30جون2022میں مکمل ہوگی ۔ منصوبے پر سومایہ کاری چینی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سافٹ لونز اور حکومتی فنڈز میں سے کی جائے گی ۔ ریلوے ٹریک کی تعمیر کے دوران 66بڑے اور214چھوٹے پل تعمیر کئے جائیں گے جبکہ اس میں 14ریلوے اسٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہوگی۔ ٹرین اس ٹریک پر 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :