صوبے میں بہتر کاروباری ماحول کیلئے پی پی ڈی کے بہتر ڈھانچے اورحکومتی اداروں میں آن لائن فیڈ بیک کی اشد ضرورت ہیں ‘محمد عاصم

بجلی کی زیادہ قیمت بھی چیزوں کی لاگت میں اضافہ کر دیتی ہے،حکومت ایس ایم از سیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فناسنگ اور مانیٹری پالیسوں کو ترتیب دیں‘نائب صدر ایف پی سی سی آئی

منگل 9 اگست 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) عالمی بینک کے وفد نے کیرا میکیون کی سربراہی میں پنجاب میں موجودہ پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کے ڈھانچے کا تجزیہ کرنے،حکومتی اداروں میں کاروباری ماحول کیلئے آن لائن فیڈ بیک میکانزم متعارف کروانے اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس میں ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سید محمد عاصم نے کہا کہ صوبے میں بہتر کاروباری ماحول کیلئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ (پی پی ڈی)کے بہتر ڈھانچے اورحکومتی اداروں میں آن لائن فیڈ بیک کی اشد ضرورت ہیں ،حکومت کو تجاویز دیں گئے کہ ایس ایم ایس سروس،ای میل،ویب پورٹل اور دیگر آن لان طریقوں کو اداروں میں موثر فیڈ بیک کیلئے استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہماری معیشت کو مسلسل توانائی کی کمیابی،اہم اقتصادی گورنس، اور سکیورٹی چیلنجوں کاسامنا ہے اس کے باوجو اس کے پائیدار بحالی کے آثار موجود ہیں۔ایف پی سی سی آئی نائب صدر نے مزید کہاکہ بجلی کی زیادہ قیمت بھی چیزوں کی لاگت میں اضافہ کر دیتی ہے۔

حکومت ایس ایم از سیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فناسنگ اور مانیٹری پالیسوں کو ترتیب دیں۔۔عالمی بینک کے وفد کی سربراہ کیرا میکیون(Ciara McKeon) نے کہاکہ کاروباری ادارے اور کاروباری برادری بہتر کاروباری ماحول کیلئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ (پی پی ڈی) اور حکومت کو اداروں میں آن لائن فیڈ بیک میکنیزم متعارف کروانے پر زور دیں جس سے کاروباری سر گرمیوں میں تیزی آئے گئی اور تجارتی و صنعتی مسائل کو فوری حل کرنے میں بھی مدد ملے گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ا یس ایم ایس سروس،ای میل،ویب پورٹل اور دیگر آن لان طریقے موثر فید بیک کیلئے پوری دنیا میں استعمال کئے جارہے ہیں جو سب سے موثر ذرائع سمجھا جاتا ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ایک اہم ملک ہے،عالمی بینک پراے?یٹ سکیٹر،کاروباری برادری کو سہولیات دینے،ایس ایم از اور انٹرپرینیوز کیلئے ایف پی سی سی آئی کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔ عالمی بینک پنجاب میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر کرنے اور نجی شعبہ کیلئے حکومت کو پالیسی ریفام تجاویز دے رہا ہے۔اجلاس میں عبد الرؤف،ذوالفقار علی،میاں عمران اصغر،طارق صدیق رحمت اﷲ جاوید،صدیق الرحمن رانا،محمد یاسین اور دیگر ممبران نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :