ضلعی انتظا میہ ملتان نے در یا ئے چنا ب پر ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپ کر دئیے

ڈ ی سی او ملتا ن نا در چٹھہ نے فلڈ ریلیف کیمپ محمد پو ر گھو ٹا کا دور ہ، انتظامات پر بر یفنگ لی

منگل 9 اگست 2016 20:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) ضلعی انتظا میہ ملتان نے در یا ئے چنا ب پر ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپ کر دئیے گئے ہیں۔جہاں میڈ یکل کیمپ ، را شن ، جانو رو ں کی ویکسی نیشن اور ٹرا نسپو رٹ سمیت تمام سہو لیا ت فرا ہم کر دی گئیں ہیں۔ضلعی انتظا میہ نے پاک فو ج اور پو لیس کی مد دسے در یا ئی علا قو ں میں رہائش پذ یر لو گو ں کو محفو ظ مقا ما ت پر منتقل کر نے کے عمل کا بھی آ غاز کر دیا گیا ہے۔

گز شتہ رو ز ضلعی محکمو ں اور پولیس کی مشتر کہ ٹیمو ں نے دریا ئے چنا ب کے بندوں کا معا ئنہ کیا اور متعدد خاندانو ں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا۔اس سلسلے میں ڈ ی سی او ملتا ن نا در چٹھہ نے فلڈ ریلیف کیمپ محمد پو ر گھو ٹا کا دور ہ کیا اور انتظامات پر بر یفنگ لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ حکو مت پنجاب اور پی ڈ ی ایم اے کے مطا بق سیلا بی ریلا 2 رو ز میں در یا ئے چنا ب سے گز ر نے کا خد شہ ہے جو 3 لا کھ کیو سک تک ہو سکتا ہے۔

اس حوا لے سے ضلعی انتظا میہ ریڈ الر ٹ ہو کر تما م انتظا ما ت مکمل کر چکی ہے۔ در یا ئے چنا ب کے قر یب مختلف مقا ما ت پر 20 فلڈ ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں جن میں بستی محمد پو ر گھو ٹا ، پی ایچ کیو قا سم بیلہ ، جلا ل آباد ، فلڈ بند ، پل ٹھٹھی کوہا ڑ واں ، جھو ک وینس ، جھو ک چھاچھڑا ں ، بند بوسن ، چنا ب چو ک ، اکبر فلڈبند ،شیر شا ہ ،پل بگڑ یں،پو نٹہ ،جلالپو ر کھا کھی ،کا ن پو ر قاضیا ں ،پی ایچ کیو پونٹہ ،گردیز پو ر ،مو ضع بیلی ، بیٹ کیسر ، بیٹ کھچ اور خا ن بیلہ شامل ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ سیلا ب کی صو رتحا ل سے آ گا ہی اور انتظامات کیلئے ڈ ی سی او آفس میں خصوصی کنٹرو ل رو م بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جس کے فوکل ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر منظر جا وید علی ہو نگے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی حد ود میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کے انچا ر ج ہو نگے۔نا در چٹھہ نے کہا کہ تمام فلڈ ریلیف کیمپس میں بھر پو ر سکیو رٹی انتظا ما ت کئے جائیں گے جبکہ سول ڈ یفنس اور متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن و اہلکا رو ں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ہیں۔

ڈ ی سی او ملتا ن نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ سیلا ب سیز ن میں ضلعی انتظا میہ کا سا تھ دے اور سیلا ب سے متا ثر ہ افرا د کی محفو ظ مقاما ت پر منتقلی کیلئے بھر پور تشہیر کرے۔انہوں نے کہاکہ شہریو ں کو خو ف و ہرا س میں مبتلا ہو نے کی ضرو ر ت نہیں ضلعی انتظا میہ سیلا ب سے نمٹنے کیلئے مکمل طو ر پر تیا ر ہے۔

متعلقہ عنوان :