یو م آزادی کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ملتان گیریثرن میں مختلف تقریبات کا اہتمام ،ملتا ن کور کے زیر اہتمام آل پاکستان آزادی اسکوائش چیمپئن شپ شروع

منگل 9 اگست 2016 20:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) یو م آزادی کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ملتان گیریثرن میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملتا ن کور کے زیر اہتمام آل پاکستان آزادی اسکوائش چیمپئن شپ ایم جی ایم اور ملتان گالف کورس کے اسکوائش کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ کا فائنل ۱۳ اگست کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسکوائش چیمپین شپ کا افتتاح گیریثرن کمانڈر میجر جنرل محمد عارف نے کیا۔افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکوئش کے خوبصورت کھیل کو بے حد سراہا۔یوم آزادی کے سلسلے میں ملتان گیرثیرن میں اسٹیشن ہیڈ کواٹرز کے زیر اہتمام کاروں،موٹرسائیکلوں، سائیکلوں اور رکشہ کو پاکستانی کلر فل جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجانے کے مقابلے جارہی ہے۔ بہترین سجاوٹ کرنے والے افراد کو14اگست کے دن انعامات تقسیم دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :