نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے کرپشن کی شکایات پر7 مختلف انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر ضیاء الحسن لنجار‘لیگی ایم این اے سید افتخارالحسن اورشاہ عبدالطیف بٹھائی یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروین شاہ کیخلاف بھی انکوائری ہوگی،اجلاس میں فیصلے
منگل 9 اگست 2016 20:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے کرپشن کی شکایات پرسات مختلف انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر ضیاء الحسن لنجار‘لیگی ایم این اے سید افتخارالحسن اورشاہ عبدالطیف بٹھائی یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروین شاہ کیخلاف بھی انکوائری ہوگی ۔ نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس چیئرمین قمرالزمان چوھدری کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحریک انصاف کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب بورڈ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پرسیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن اور شاہ عبدالطیف بٹھائی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔(جاری ہے)
۔نیب بورڈ نے شواہدکی عدم دستیابی کے بعد سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کیخلاف بھی کرپشن شکایت ختم کردی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق کرپشن کی شکایت پرپی ایس او سمیت پی پی ایل اورنجی کمپنی پاورپیک کے سربراہ کامران کیانی کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔نیب بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کیخلاف کرپشن انکوائری شواہدکی عدم دستیابی پرختم کرنے کی منظوری دے دی۔اس موقع پرچیئرمین نیب قمرالزمان چوھدری کاکہناتھاکہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔افسران کرپشن کی شکایات پرفوری ایکشن لیںمزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.