ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ،متاثرہ خاندانوں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت

عالمی برادری اس طرح کے وحشیانہ قتل عام کے واقعات کو بند کرانے کیلئے مشترکہ کارروائی کرے ، بعض علاقائی حکومتوں کی طرف سے دہشتگردوں اورانتہاپسندوں کے ساتھ نمٹنے میں نرم رویہ رکھا جارہا ہے ،اس وجہ سے خطے میں تشدد اور دہشتگردی کی کاروائیاں ہورہی ہیں،عالمی عزم اور دہرے معیار کے بغیر ہی دہشتگردی کے ناسور اور اسکے خوفناک رجحان سے نمٹا جاسکتا ہے ،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسیمی کا مذمتی بیان

منگل 9 اگست 2016 20:53

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) ایرانی وزارت خارجہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندانوں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسیمی نے کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندانوں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری اس طرح کے وحشیانہ قتل عام کے واقعات کو بند کرانے کیلئے مشترکہ کاروائی کرے ۔قاسیمی نے کہاکہ بعض علاقائی حکومتوں کی طرف سے دہشتگردوں اورانتہاپسندوں کے ساتھ نمٹنے میں نرم رویہ رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں تشدد اور دہشتگردی کی کاروائیاں ہورہی ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ ایران کا خیال ہے کہعالمی عزم اور دہرے معیار کے بغیر ہی دہشتگردی کے ناسور اور اسکے خوفناک رجحان سے نمٹا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :