سانحہ پشاور کے بعد سانحہ کوئٹہ نے ایک بار پھر قوم کو زخمی کر دیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پالیسی کو مزید تیز ہو نا چاہیے
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کابیان
منگل 9 اگست 2016 20:53
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو سوگوار کر کے رکھ دیا ہے ۔سانحہ پشاور ، چار سدہ کے بعد سانحہ کوئٹہ نے ایک بار پھر قوم کوزخمی کر دیا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بھرپور جنگ لڑی اورآج موجودہ حکومت نے بھی پیپلز پارٹی کی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے لیکن اس پالیسی کو مزید تیز ہو نا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.