یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ،8زخمی

منگل 9 اگست 2016 20:55

یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ،8زخمی

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 15فوڈ ورکر جاں بحق او ر8 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق یمن کی وزارت اطلاعات کے ہیڈ کوارٹر کے قریب قائم دو فوڈ فیکٹریاں بھی تباہ ہوگئی ہیں،مارے جانیوالے افراد کے لواحقین نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ظلم قراردیا ہے۔واضح رہے کہ صنعا ء کا کنٹرول علی عبداﷲ صالح کی حکومت ختم کرکے حوثی قبیلے نے حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :