سنیٹرز کا دورہ گلگت بلتستان خوش آ ئند ہے،اقصادی را ہداری کی کمیٹی صوبے کے مسائل حل کیلئے بہترین تجاویز دیگی، صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال

منگل 9 اگست 2016 21:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ سنیٹرز کا دورہ گلگت بلتستان خوش آ ئند ہے ۔اقصادی را ہداری کی کمیٹی ہمارے صوبے کے مسائل اور انکے حل کے لئے سینٹ کے فلور پر بہترین تجاویز دے گی۔ سینٹ سے آ ئے ہو ئے کمیٹی کے اراکین نے گلگت بلتستان کے ممبران سے اس عظیم منصو بے کے متعلق تجاویز لی ہیں اس منصوبے میں گلگت بلتستان کا بھر پور حصہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ کے ممبران اور سی پیک کمیٹی کی گلگت آ مد سے عوام میں پا ئی جا نے والی غلط فیمیاں دور ہو ئی ہیں ۔اس منصو بے کی تکمیل سے سیاحت معد نیا ت اور بجلی کے بحران پر قا بو پا نے میں مدد ملی گی یہ منصو بہ گلگت بلتستان کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پا ک چا ئنہ اکنا مک کو ریڈ ور منصو بہ گلگت بلتستان سے بیروزگاری کا خاتمہ میں مددگار ثا بت ہو گا ہزاروں لوگوں کے لیئے اس منصو بے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے ۔

اس منصو بے کی راہ میں حائل تمام رکا وٹیں دور ہو نگی۔ وزیر تعمیرات کا مزید کہناتھا کہ گلگت بلتستان ملک کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہے اور یہاں کی عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی حکومت نے اقتصادی شاہراہ سے منسلک منصوبوں کے لیئے بہترین حکمت عملی ترتیب دی ہے جس سے آنے والے دنوں میں خطے کا ہر فرد فائدہ اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :