مقروض شخص کو موت کے بعد بھی نہ بخشا گیا، قرض خواہ نے ساتھیوں کیساتھ مل کر میت پر لاٹھیاں برسا دیں

muhammad ali محمد علی منگل 9 اگست 2016 21:17

مقروض شخص کو موت کے بعد بھی نہ بخشا گیا، قرض خواہ نے ساتھیوں کیساتھ ..

تلہ گنگ (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء) مقروض شخص کو موت کے بعد بھی نہ بخشا گیا اور قرض خواہ نے ساتھیوں کیساتھ مل کر میت پر لاٹھیاں برسا دیں۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گینگ شہر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

60 سالہ مقروض شخص جب قرضہ ادا کرنے سے قبل ہی فوت ہو گیا تو قرض خواہ شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر اس کی میت پر اپنے کئی ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا اور لاٹھیاں برسائیں۔ جبکہ میت کو نماز جنازہ کیلئے لے جاتے ہوئے بھی روکنے کی کوشش کی گئی۔ وفات پا جانے والے شخص کے بیٹے نے اس حوالے سے پولیس مین رپورٹ درج کروا دی ہے۔