دفاع ِ پاکستان کونسل کے تحت 14اگست کو کراچی میں آزادی مارچ کیا جائیگا ،لیاقت بلوچ
حکومت سانحۂ کوئٹہ کی تحقیقات پر مٹی ڈالنے کے بجائے اسے منظر عام پر لائے ،ادار ہ نور حق میں دفاعِ پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ
منگل 9 اگست 2016 21:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور دفاع ِ پاکستان کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے خلاف ساز شیں کر رہی ہیں ۔امریکہ ،اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ اقتصادی راہداری کے خلاف سر گرمِ عمل ہے ۔حکومت سانحۂ کوئٹہ کی تحقیقات پر مٹی ڈالنے کے بجائے اسے منظر عام پر لائے ۔
کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے دفاع ِ پاکستان کونسل کے تحت 14اگست کو سفاری پارک سے مزار ِ قائد تک عظیم الشان آزادی مارچ کیا جائے گا جبکہ مارچ کے اختتا م پر شاہراہ قائدین پر کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔15اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے مو قع پر یوم ِ سیاہ منایا جائے گا ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں دفاع ِ پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔
قبل ازیں قاری محمد یعقوب شیخ نے سانحہ ٔ کوئٹہ میں شہید ہو نے والے افراد کے درجات کی بلندی،مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرائی ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اﷲ بھٹو ،ڈپٹی سیکریٹری حافظ ساجد انور ،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء مسلم پرویز ،برجیس احمد ،جماعت الدعوۃ کے ڈاکٹر مزمل اقبال ،جمعیت علمائے اسلام (س) کے قاری عبد المنان ،متحدہ جمعیت الحدیث کے مولانا قاری عارف رشید مسعود ،انصارالامہ کے محمد حسن ،اہلسنت و الجماعت کے محی الدین شاہ ،رب نواز حنفی ،قاری احسان رشید ،عابد ظفر ،مولانا خالد محمود ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ سانحہ ٔ کوئٹہ بڑا ہی دردناک واقعہ ہے ،اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ہم بلوچستان کے عوام اور وکلاء سے اظہار یکجہتی کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات سے قوم کا آگاہ کیا جائے ۔ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کیا جائے ۔قومی ایکشن پلان میں آپریشن ضربِ عضب ،کراچی آپریشن کی حکمت عملی طے کی گئی اس عرصے میں سیکورٹی فورسز نے بڑ ی قر بانیاں دی ہیں ۔عوام بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑ ھے مگر المیہ یہ ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مسلسل غیر ذمہ دارنہ کردار ادا کر رہی ہیں ۔کوئٹہ کے واقع سے حکومت کی ناقص سیکیورٹی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن قوتیں کام کر رہی ہیں جس کی نشاندہی بھی ہو رہی ہے مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اس صورتحال کا مقدمہ عالمی برادری میں پیش نہیں کر سکا ۔بلوچستان میں امریکہ نے ڈرون حملہ کیا ،حکومت نے اس واقعہ سے بھی دنیا کو آگاہ نہیں کیا ۔ایپکس کمیٹیاں طے شدہ دائرہ کار سے ہٹ کر علماء خطیب اور مدارس کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں ۔حکومت میں شامل سیکولر عناصر حالات کو دوسرا رخ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اور سیکورٹی فورسز نے کراچی میں اہم کردار ادا کیا مگر اختیارات کی توسیع کے معاملے میں اپنے مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مؤ قف ہے کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور اس کی مذمت کر تے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.